اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident in South Kolkata: جنوبی کولکاتا میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک چار زخمی - مغربی بنگال کی خبریں

جنوبی کولکاتا کے پاتولی علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت One killed in Road Accident in South Kolkata ہوگئی جب کہ دیگر چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جنوبی کولکاتا میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک چار زخمی
جنوبی کولکاتا میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک چار زخمی

By

Published : Jan 28, 2022, 7:41 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے پاتولی علاقے میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دیگر چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے Road Accident in South Kolkata۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں ایک تیز رفتار ماروتی وین کا ڈرائیور گاڑی پر سے توازن کھو بیٹھا اور ایک بس کو ٹکر مار دی۔

ماورتی وین پر سوار تمام پانچوں افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن ہسپتال لے جانے کے دوران ہی ایک شخص کی موت ہو گئی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شرجیل سردار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ 40 برس کے تھے۔ اس حادثے میں دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Accident in Telangana: سڑک حادثے میں چار افراد کی موت، آٹھ زخمی

انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت اسیم سردار، سیدالشیخ، اسدالشیخ اور بھاسکر کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام جنوبی 24 پرگنہ کے موگرا ہاٹ کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کے مطابق شرجیل اور دیگر افراد ڈومجور سے موگرا ہاٹ جا رہے تھے اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے شکار میں سے چند لوگ نشے کے حالت میں تھے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details