اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں لوٹی رونق مگر کاروباری مایوس

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سخت کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے عید الاضحٰی کی نماز ادا کی۔

کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں رونق
کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں رونق

By

Published : Jul 22, 2021, 8:55 AM IST

مغربی بنگال میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں جزوی طور پر رونقیں دوبارہ دیکھنے کو ملی، تاہم کاروبار میں تیزی نہیں آنے سے تجارت پیشہ افراد مایوس ہیں۔

ریاست کے تمام اضلاع میں ضلع انتظامیہ اور پولیس نے عیدالاضحیٰ کو لے کر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور اس میٹنگ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ عیدالاضحیٰ منانے کی اپیل کی گئی تھی۔

کولکاتا: عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں رونق

ریاستی حکومت کی جانب سے سخت کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے عید الاضحٰی کی نماز ادا کی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بازاروں میں جزوی طور پر رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں لیکن کاروباری پھر بھی مایوس نظر آئے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 15 مئی سے لاک ڈاؤن جاری ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن کئی شعبوں میں سخت بندشیں اب بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details