کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی جوش و خروش کے ساتھ عید منانے کا سلسلہ جاری ہے. لیکن جس جوش و خروش کے ساتھ عید منانے کا سلسلہ جاری ہے ٹھیک اسی انداز میں مسلم نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے. ایک طرف وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی عید کے موقع پر مقتول رضوان الرحمٰن کے گھر پہنچ کر والدہ اور بھائی رقبان الرحمٰن سے ملاقات کی دوسری طرف سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک مقتول انیس الرحمٰن خان کے والد سے ملاقات کی.
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مقتول رضوان الرحمٰن کی والدہ سے ملاقات کرنے کے بعد وہاں سے ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گئی جب کہ سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے مقتول انیس خان کے والدہ سالم خان کے ساتھ سارا دن گزارنے کا فیصلہ کیا. واضح رہے کہ 21 ستمبر 2009 کی رات کولکاتا کے پاتی پوکھر ریلوے ٹریک کے قریب سے پولیس نے رضوان الرحمٰن کی لاش برآمد کی تھی. تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ lux cozi کے مالک اشوک توڈی کی بیٹی پرینکا توڈی سے محبت کرانےکے سبب رضوان الرحمٰن کا قتل کیا گیا تھا.