اردو

urdu

ETV Bharat / state

New VC of North Bengal University اوم پرکاش مشرا شمالی بنگال یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر - شمالی بنگال یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر

اوم پرکاش مشرا کو بریش بھٹاچاریہ کی جگہ شمالی بنگال یونیورسٹی کا نئے وائس چانسلر مقررکیا گیا ہے۔ OM Prakesh Mishra

اوم پرکاش مشرا شمالی بنگال یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرمقرر
اوم پرکاش مشرا شمالی بنگال یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرمقرر

By

Published : Sep 28, 2022, 9:14 PM IST

کولکاتا: اوم پرکاش مشرا کو بریش بھٹاچاریہ کی جگہ شمالی بنگال یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر ہوں گے۔ اوم پرکاش مشرا کل سے شمالی بنگال یونیورسٹی(دارجلنگ ہلس یونیورسٹی ) کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔OM Prakesh Mishra Appoint New Vice Chancellor OF North Bengal University

اوم پرکاش مشرا کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ ترنمول کانگریس میں شمولیت کے بعد سے ہی وہ اکثر و بیشتر سرخیوں میں رہے ہیں۔ جماعت ترنمول کانگریس کی قیادت والی مغربی بنگال کی حکومت نے شمالی بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبریش بھٹاچاریہ کے ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں نام آنے کے بعد ان کی برخاستگی کے لئے گورنر سے رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 19 ستمبر کوسی بی آئی نے شمالی بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر سوبرس بھٹاچاریہ کو بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے کولکاتا کے نظام پیلیس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں عدم تعاون کے الزام میں شمالی بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:Lalu Prasad Yadav on RSS سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائی جائے، لالو یادو

رواں سال 7 اپریل کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ چار مہینوں کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ وہ 2014 سے 2018 کے درمیان مغربی بنگال اسٹاف سروس کمیشن کے چئیرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ سی بی آئی نے ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری اوراپرپرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں اب تک سابق وزیر پارتھو چٹرجی، کلنان موئے گنگولی (ایس ایس سی سابق چئیرمین)، شانتی پرساد سنہا (سابق چیف مشیر) اور شوک کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔ OM Prakesh Mishra Appoint New Vice Chancellor OF North Bengal University

ABOUT THE AUTHOR

...view details