اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elderly Died in Neighbor Disputes آپسی تنازع میں بزرگ شخص ہلاک

شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ کے نور نگر پنچایت کے گومنگرگاوں میں آنگن میں اینٹ رکھنے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں پڑوسیوں نے 60 سال کے بزرگ کو پیٹ پیٹ کر موت کا گھاٹ اتار دیا۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Mob lynching in Deganga

ہجومی تشدد میں بزرگ شخص ہلاک
ہجومی تشدد میں بزرگ شخص ہلاک

By

Published : Sep 12, 2022, 6:12 PM IST

مغربی بنگال کے درمیان شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگا تھانہ کے نورنگرپنچایت کے گومنگرگاوں میں آنگن میں اینٹ رکھنے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں پڑوسیوں نے 60 سال کے ایک بزرگ کو پیٹ پٹ کر موت کا گھاٹ اتار دیا۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Old Man died For Allegedly Mob lynching IN Deganga In North 24 PGS

ہجومی تشدد میں بزرگ شخص ہلاک

ذرائع کے مطابق نورنگرپنچایت میں گومنگر علاقے میں آنگن میں اینٹ رکھنے کولے کردو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔دیکھتے ہی دیکھتے معمولی توتو میں میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

پڑوسی مطاع الرحمن ،خلیل ملا نام کے دولوگوں نے پڑوسی جلال شیخ کوپیٹ پیٹ کرشدید طور پرزخمی کردیا۔جلال شیخ کونزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Amta Incident مقتول انیس خان کے بھائی سلمان خان پ رجان لیوا حملہ

پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کرتفتیش شروع کردی۔پولیس نے اس معاملے میں چھ لوگوں کو حراست میں لے لیاہے جبکہ دیگر لوگوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے کہاکہ دوپڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں ہجومی تشدد کی وارادت کو انجام دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ مقتول جلال شیخ کےبیٹے فیض اللہ ملا نے کہاکہ آنگن سے اینٹ ہٹانے کولے کر13 لوگوں نے ان کے والد کو پیٹ پیٹ کرموت کا گھاٹ اتارا ہے۔یہ ہماری زمین ہے۔ ہم نے اپنی زمین پر اینٹ رکھی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details