کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل ہیک کرکے تصویر اور لوگو کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے نام بدلا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس پارٹی کا نام بدل کرکے یوگا لینز کردیا گیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے ٹویٹر پر دیدی کی سروکشہ کباچ کے بارے میں ایک ٹویٹ دیکھا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ دیدی کی پروٹیکشن شیلڈ بنگال کے ہر باشندے کے لئے ایک بہت بڑی کوشش ہے۔ دیدی کا سروکشہ کبچ ان کی بنیادی ضروریات کو محفوظ بنانے کے لئے ذمہ دار ہے۔ دیدی کی پارٹی کے اراکین ہر ترقی اسکیم کو ریاست کے تمام اضلاع کے گھر گھر تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لوگو کی جگہ کالے رنگ میں Y لکھا ہے۔