میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ میں ریاست کے تمام اضلاع میں جاؤں گااور عوام سے رابطہ کرنے کی کوشش کروں گا۔افسران کی شرکت کرنے سے گریز کے سوال پر گورنر نے کہا کہ ممکن ہے کہ افسران اپنے طے شدہ پروگرام میں مصروف رہے ہوں گے۔ممکن ہے کہ مستقبل میں اس طر ح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
سلی گوڑی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں گورنر نے پہلی انتظامی میٹنگ طلب کی تھی۔گورنر کے اس فیصلے کی سیاسی سطح پر سخت مذمت کی گئی کہ گورنرایک خاص سیاسی جماعت کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔چناں چہ انتظامی میٹنگ کی شروعات اس طرح ہوئی کہ میٹنگ میں کوئی بھی ضلع کا نمائندہ افسر نے شرکت نہیں ہے اور نہ ہی ریاستی وزیر سیاحت گوتم دیب میٹنگ میں موجود تھے۔گورنر نے کہا کہ آج ہر ایک اپنے کام میں مصروف تھا۔