اردو

urdu

ETV Bharat / state

نصرت جہاں کا طنز، جس کے پاس ایک پولنگ ایجنٹ نہیں وہ الیکشن جیتیں گے - انتخابات

مغربی بنگال میں آج دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے گئے ۔ ٹی ایم سی کی رکن پاریلمان نصرت جہاں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پولنگ ایجنٹ کی کمی ہے وہ کیا اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا ۔

نصرت جہاں کا طنز
نصرت جہاں کا طنز

By

Published : Apr 1, 2021, 7:00 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور، بانکوڑہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کی گئی۔ اس دورگان مذکورہ علاقوں میں واقع انتخابی مراکز پر تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ اس کے علاوہ دولوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
وہیں، دوسری جانب شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے ایک ٹویٹ میں بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جس کے پاس پولنگ ایجنٹ کی کمی ہے وہ کیا بنگال انتخابات جیتں گے۔
انہوں نے کہا کہ مدنی پور ضلع ہو یا بانکوڑہ یا پھر جنوبی 24 پرگنہ جہاں بی جے پی کو ایک پولنگ ایجنٹ نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والی بی جے پی کے رہنماؤں کے پاس ایک آدمی نہیں ہے۔ جو ان کے لیے پولنگ ایجنٹ بنے۔ ایسی پارٹی سے لوگوں کو کوئی امید ہو نہیں سکتی ہے۔
انہوں نے کہا ترنمول کانگریس نندی گرام بھی جیتیے گی اور مدنی پور بھی۔ جنوبی 24 پرگنہ سے بی جے پی کا صفایا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں بی جے پی کا کھاتہ کھلنا بھی مشکل ہے. چند لوگوں کی مدد سے لوگوں کو گمراہ کن بیان بازی کرکے بنگال جیتنے کی ناکام کوششوں میں بی جے پی مصروف ہے ۔
واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ میں چار سیٹوں کے لئے پولنگ جاری ہے. چند مقامات سے تشدد کی خبریں آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details