اردو

urdu

ETV Bharat / state

نصرت جہاں نے خواتین کے حق کی لڑائی لڑنے کا عزم کیا - نصرت جہاں روحی

شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان واداکارہ نصرت جہاں روحی نے خواتین کے حق کی لڑائی لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نصرت جہاں نے خواتین کے حق کی لڑائی لڑنے کا عزم کیا
نصرت جہاں نے خواتین کے حق کی لڑائی لڑنے کا عزم کیا

By

Published : Jul 27, 2021, 7:34 PM IST

تاجر نکھیل جین سے ازدواجی رشتہ ختم ہونے کے کئی ہفتوں کے بعد بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں روحی پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر فعال ہوئی ہیں۔

چند ہفتوں کی خاموشی کو توڑتے ہوئے رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے کہا کہ خواتین کی اہمیت کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pegasus Spyware: ممتا بنرجی نے پیگاسس معاملے کی جانچ کے لیے کمیشن بنایا

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'خواتین کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات پر لگام کسنا ہمارا ہدف ہے۔ اس کے لئے ہم سبھوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ورنہ خواتین یوں ہی ظلم و ستم کا شکار ہوتی رہیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ' ہم مغربی بنگال میں رہتے ہیں جہاں خواتین ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں۔ یہ ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔'

نصرت جہاں روحی نے کہا کہ 'میری زندگی بھی عام خواتین سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ ہم سب ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں. مجھے بھی ہدف بنایا گیا لیکن میں نے تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔'

نصرت جہاں روحی نے کے مطابق معاشرے میں پھیلی برائی کی سب سے بری بات یہ لگتی ہے کہ مردوں کا خواتین پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے 'میں نے خواتین کے حق کی لڑائی جاری رکھنے کے عزم کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب خواتین خود مختار ہوں گی اور ان پر ظلم و ستم کرنے والے لوگ سدھر جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details