کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت کے وکیل نے کہا کہ انہیں 4 دسمبر تک عدالت میں پیش نہیں ہونا پڑے گا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالت بشیرہاٹ سے ترنمول ایم پی اور ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت کو پیش ہونے کو کہتی ہے تو وہ عدالت میں آئیں گی۔
علی پور جج کورٹ میں نصرت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم پی سے اداکارہ بننے وائی نصرت جہاں نے کہا کہ وہ بی جے پی لیڈر شنکو دیو پانڈا کے ذریعہ ان کے خلاف لگائے گئے مالی فراڈ کے الزامات کے معاملات میں انہیں عدالت میں آج پیش ہونا تھا ۔نصرت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ بطور رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کام کے بوجھ کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں۔ اس حوالے سے نصرت کے وکیل نے بھی کہا کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ ان کی وکیل سریتا سنگھ نے کہا کہ درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ نے پہلے ہی پیشی کو معطل کر دیا ہے۔ آج نچلی عدالت میں اس معطلی پر سماعت ہوئی۔ ابھی کے لیے توسیع دی گئی۔ لیکن اگر اگلی سماعت پر آنے کو کہا گیا تو وہ آجائیں گے۔ بس توسیع آج دائر کی گئی تھی۰