اردو

urdu

ETV Bharat / state

Enforcement Director مغربی بنگال کے سابق آئی پی ایس افسران پر ای ڈی کی نظریں - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

مویشی اسمگلنگ میں نہ صرف گرفتار ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کے نہ صرف قریبی بلکہ کئی موجودہ اور سابق آئی پی ایس افسران پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی گہری نظر ہے۔ Enforcement Director

مغربی بنگال کے سابق آئی پی ایس افسران پر ای ڈی کی نظریں
مغربی بنگال کے سابق آئی پی ایس افسران پر ای ڈی کی نظریں

By

Published : Nov 29, 2022, 12:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں مویشی اسمگلنگ کی جانچ میں تیز آنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے کئی اہم موجودہ اور سابق افسران کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیر بھوم کے ڈی آئی جی رینک کے دو افسران بشمول سابق آئی پی ایس ہمایوں کبیر کو دہلی میں واقع ای ڈی کے دفتر سے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ 3 اور 7 دسمبر کے درمیان سابق آئی پی ایس کو حاضری کے لیے دہلی طلب کیے جا سکتے ہیں۔ Numbers Of IPS Officers Of The State Are Now Radar Of Enforcement Director

دریں اثنا انبرتا کے قریبی سنجو مجمدار کو مویشی اسمگلنگ کے معاملے میں ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل رتن کٹھی میں سی بی آئی کے عارضی کیمپ میں سی بی آئی حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کے بیر بھوم ضلع صدر انوبرتا منڈل کے اکاؤنٹ سے موٹی رقم سنجیو مجمدار کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی تھی۔مرکزی تفتیشی ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کیسی کے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے اور کس وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ED Summons Anubrata Mondal Daughter انوبرتا منڈل کی بیٹی کو ای ڈی نے چوتھی مرتبہ دہلی طلب کیا

واضح رہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اترنمول کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل کو 11 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انوبرتا کے نام پر کافی جائیداد کا پتہ چلا ہے۔ 17نومبرکویک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انوورتا سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تاکہ اس پراپرٹی کا ذریعہ معلوم کیا جا سکے ۔جواب سے مطمئن نہ ہونے پر ای ڈی نے اسی دن ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔ Numbers Of IPS Officers Of The State Are Now Radar Of Enforcement Director

ABOUT THE AUTHOR

...view details