چوبیس گھنٹے تک مغربی بنگال میں کورونا وائرس کا کوئی نیامریض سامنے نہیں آنے پر راحت کی سانس کے درمیان کل نصف رات ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کیلئے پریشان اس لئے ہوگئی ہے کہ اس مریض سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ نہ بیرون ملک گیا تھا، نہ ہی کسی بیرون ممالک سے آنے والے شخص سے رابطے میں آیا تھا اور نہ ہی وہ ریاست کے باہر گیا تھا۔
محکمہ صحت کیلئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اس مریض کی بیرون ممالک سفر کرنے یا پھر بیرون ممالک سے آنے والے کسی شخص سے رابطے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
ایسے میں یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ یہ شخص کورونا وائرس سے کیسے متاثر ہوا۔ماہرین کو خدشہ ہے کہیں کورونا وائرس کاریاست میں معاشرتی ترسیل تو نہیں ہوگیا ہے؟۔
اگرایسا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے اس لئے اس معاملے بہت ہی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ اس شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کی شناخت شروع کردی گئی ہے۔ خاندان کے دوسرے ممبروں کو بھی پہلے سے ہی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔