ریاست کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے میں ہونے والی بارش سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں موسلادھار بارش کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔'
مغربی بنگال میں موسلادھار بارش، رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی جمع - west bengal waterlogged in Residential area
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں ایک بار پھر ہواؤں کا دباؤ بننے لگا ہے جس کے سبب طوفان کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی کے مدنظر ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں سمندر کے قریب رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
علی پور محکمۂ موسمیات کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو اگلی ہدایت ملنے تک خلیج بنگال کے قریب سمندر میں کشتی نہ اتارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
دوسری طرف بارش کے سبب کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ موسلادھار بارش کے دوران خلیج بنگال میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔