وزیر اعلیٰ شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اور آج کوچ بہار، علی پور دوار، اور جلپائی گوڑی ضلع انتظامیہ کے ساتھ سلی گوڑی کے ریاستی سیکریٹریٹ اتر کنیا میٹنگ کی۔
آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست شایع ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلی مرتبہ آسام سے متصل اضلاع کے دورے پر ہیں۔
لوک سبھا انتخابات میں شمالی بنگال میں ممتا بنرجی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ممتا بنرجی نے افسران سے کہا کہ بہت ساری مرتبہ ایک ایک ووٹر کے نام کئی جگہوں پر درج ہوجاتے ہیں اس لیے اس کی شناخت کریں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں این آر سی سے متعلق غلط پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 'بنگال میں اس وقت این آر سی نافذ ہونے نہیں جارہا ہے۔'