کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ریاستی حکومت کی زمین پٹہ پر دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ NRC Scare In West Bengal,CM Mamata Banerjee asks Citizens To Ensure Names On The Voters List
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ یہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ تاکہ کوئی این آر سی کے نام پر آپ کا نام نہ کاٹ سکے، اس لئے اب سے آپ پولنگ اسٹیشن پر جائیں اور اپنا نام درست کرائیں۔' دیکھیں گے نام ہے یا نہیں۔ میں بنگال کے تمام شہریوں سے اپیل کررہی ہوں کہ اس لئے وقت نکالیں،اپنے اور اپنے خاندان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔نام کے ہجے درست کرائیں۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بنگال میں بھی آسام جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، انہیں خدشہ ہے۔
نیتا جی انڈور میں این آر سی کے موضوع کو اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ”کتنے لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں اور بنگلہ دیش سے یہاں آئے ہیں۔ مارچ 1971 تک آنے والوں سے حکومت کا معاہدہ ہے۔ وہ ہندوستان کا شہری ہے۔ لیکن کبھی کبھاران کی شہریت پر حملہ کیا جاتا اورکہا جاتا ہے، تم شہری نہیں ہو۔