جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے رہنما اریبل اسلام نے رکن اسمبلی (بھانگوڑ ) نوشاد صدیقی اور آئی ایس ایف کے چیف عباس صدیقی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ ترنمول کانگریس کے رہنما اریبل اسلام نے کہا کہ بھانگوڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اور انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ Trinamool Congress Leader on Abbas Siddiqi
Trinamool Congress Leader on Abbas Siddiqi: نوشاد صدیقی اورعباس صدیقی پر مذہبی سیاست کا الزام - پیرزادہ عباس صدیقی مذہب کے نام پر سیاست کرتے ہیں
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی اریبل الاسلام نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پنچایت انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا صفایا ہونے کی پیش گوئی کی۔ Trinamool Congress Leader on Abbas Siddiqi
انہوں نے کہا کہ نوشاد صدیقی بھانگوڑ کے مسلمانوں کو گمراہ کرکے رکن اسمبلی تو بن گئے لیکن یہاں کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ رکن اسمبلی اپنے حلقے کے لوگوں کو چھوڑ کر بیرون ریاستوں کا سفر کرتے ہیں۔ لوگوں کو ان سے کوئی امید نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے دونوں بھائی رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اور پیرزادہ عباس صدیقی پر لوگوں کو گالی دینے اور مذہبی جلسے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند مہینوں میں پنچایت انتخابات ہونے والے ہیں۔ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی بھی اپوزیشن جماعت کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔ بھانگوڑ اسمبلی سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اور پیرزادہ عباس صدیقی کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رہنما کے بیان پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔