مرشدآباد، مغربی بنگال: ریاستمغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جرائم کی وارداتیں، بدعنوانی اور جعلسازی عام ہو گئی ہیں. عام لوگوں کو اس کا بہت بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے. مرشدآباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ایک بڑی آبادی آباد ہے. یہاں تقریباً 80 مسلمان آباد ہیں جن کا اہم پیشہ کھیتی باڑی ہے. ڈومکل تھانہ علاقے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے. چار سال پہلے ستمبر 2018 میں دس سے بارہ نوجوانوں پر مشتمل تین گروپس نے علاقے میں آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کرنے کی مہم چلائی تھی۔ Notice to people four years after linking Aadhaar with ration card
بتایا جارہا ہے کہ ڈومکل اور اس کے اطراف کے لوگوں نے پچاس پچاس روپے دے کر آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کروائے. ration card fraud. اس کے بعد دس سے بارہ نوجوان یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ ریاست کے دوسرے اضلاع کا بھی دورہ کرنا ہے. آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کرنے کے چار سال بعد اس مہم سے جڑنے والے مرد اور خواتین کو لاکھوں روپے کے جعلسازی کے نوٹس آئے ہیں. جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ سے پانچ لاکھ روپے کے نوٹس کا سامنا کرنے والی شرمین خاتون نے کہا کہ وہ کبھی بھی جنوبی 24 پرگنہ نہیں گئی ہیں. لیکن وہاں کے ایک تھانے سے ان کے خلاف مجھے پانچ لاکھ روپے غبن کرنے کا نوٹس آیا ہے۔