اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vande Bharat Express شمال مشرقی کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو مسافروں کا مکمل تعاون - شمال مشرقی فرنٹیر ریلوے

ہندوستانی ریلوے کی فلیگ شپ ٹرین ’وندے بھارت ایکسپریس‘کو شمالی بنگال، آسام اور ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے دیگر حصوں میں ریل استعمال کرنے والوں کی طرف سے کافی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

شمال مشرقی کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو مسافروں کا مکمل تعاون
شمال مشرقی کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو مسافروں کا مکمل تعاون

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 8:04 PM IST

سلی گوڑی:شمال مشرقی فرنٹیر ریلوے (این ایف آر) کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سبیاساچی ڈی نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ وندے بھارت ٹرینوں نے اپنے آغاز سے ہی ابتدائی اسٹیشن کے ساتھ ساتھ روٹ اسٹیشنوں پر مسافروں کی سواری کی غیر معمولی شرحیں ریکارڈ کی ہیں۔

مقامی طور پر تیار کردہ نیم سپر سپیڈ ٹرینوں کے آپریشن کے ساتھ، آسام اور ملک کے دیگر شمال مشرقی حصوں کے لوگ ریل کے ذریعے سفر کرتے ہوئے رفتار اور آرام کا تجربہ کر رہے ہیں۔ شمال مشرق میں پہلے وندے بھارت کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 29 مئی کو کیا گیا تھا اور ٹرین نے اپنے افتتاح کے بعد سے شروع ہونے والے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ راستے کے اسٹیشنوں پر مسافروں کے بوجھ کی غیر معمولی شرحیں ریکارڈ کی ہیں۔

ٹرین نمبر 22227/22228 (نیو جلپائی گوڑی - گوہاٹی - نیو جلپائی گوڑی) نیو جلپائی گوڑی کو شمال مشرق کے گیٹ وے گوہاٹی سے جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریس نے دونوں سمتوں میں مسافروں کے اوسط سفر کے وقت میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کمی کردی ہے۔

مسٹر ڈے نے کہا، ''نیو کوچ بہار، نیو علی پور دوار، کوکراجھار اور نیو بونگا ئی گاؤں کے آس پاس کے لوگوں کے مختلف طبقوں کے علاوہ، تاجر اور کاروباری بھی اس ٹرین سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ساتھ ہی یہ سروس اپنی شروعات کے بعدسے اچھی تحفظ ریکارڈدرج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Express Trains مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کی نو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

انہوں نے کہا کہ ٹرین نمبر 22227 (نیو جلپائی گوڑی-گوہاٹی) وندے بھارت ایکسپریس نے 96.93 فیصدآکیوپینسی درج کی ہے اور ٹرین نمبر 22228 (گوہاٹی - نیو جلپائی گوڑی) وندے بھارت ایکسپریس نے اپنے آغاز سے لے کر گزشتہ 13 ستمبر تک اوسطاً 93 فیصد کی اوسط آکسوپینسی درج کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details