مغربی بنگال میں جوں جوں تہواروں کا موسم ختم ہو رہا ہے ویسے ہیں کورونا اور ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی حکمہ صحت کو اس وقت کورونا وائرس اور ڈینگو کے تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے دوہرے چیلنجز کا سامنا درپیش ہے۔
مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثر ضلع
شمالی 24 پرگنہ ضلع ڈینگو سے متاثر ہونے والے اضلاع میں پہلے مقام پر ہے، مختلف میونسپلٹی علاقوں میں ڈینگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی جارہی ہے۔
مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثر ضلع
شمالی 24 پرگنہ ضلع محکمہ صحت کے آفیسر جینت چکرورتی کا کہنا ہے کہ شہر کے مقابلے گاؤں کے حالات بہتر ہے۔ مختلف گاؤں میں کل سینکڑوں لوگ ڈینگو میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ حالات پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں اس ضمن میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔