اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی موت - کورونا سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی موت

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں ایک چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی۔ جوڈیشل شعبے میں کورونا سے یہ پہلی موت ہے۔

کورونا سے چیف جوڈیشل  مجسٹریٹ کی موت
کورونا سے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی موت

By

Published : May 11, 2021, 8:48 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کئی گنا زیادہ بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس کے قہر سے عام لوگوں میں ڈر پایا جا رہا ہے۔

ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔



کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سب سے برا اثر شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دیکھنے کو ملا ہے۔ یومیہ 40 لوگوں کی تصدیق ہوتی ہے۔



شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں ایک چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی کورونا کی وجہ سے موت ہو گئی۔ جوڈیشل شعبے میں کورونا سے یہ پہلی موت ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سومیندر رائے کو چند دنوں قبل ای ایم بائی پاس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد آج چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سومیندر رائے کی پرائیویٹ ہسپتال میں موت ہو گئی۔ ان کی عمر 51 برس کی تھی، وہ ہوڑہ ضلع کے رہنے والے تھے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس نئے کیسز کی یومیہ تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔ اس بیماری سے اب تک ساڑھے 13 ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details