اردو

urdu

ETV Bharat / state

جگن ناتھ داس کی بنگال مدرسہ بورڈ کے امتحان میں نمایاں کامیابی - مغربی بنگال نیوز

مغربی بنگال کے مدارس میں نہ صرف مسلم بچے بلکہ بڑی تعداد میں غیر مسلم بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں بلکہ بردوان بیربھوم اضلاع میں کئی مدارس میں غیر مسلم طلبا کی تعداد اکثریت میں ہے۔ اس بار مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے نتائج آ چکے ہیں۔

jagan nath got 6th rank in west bengal madarsa board
جگن ناتھ داس

By

Published : Jul 17, 2020, 10:50 PM IST

بیربھوم کے جگن ناتھ داس نے ریاستی سطح پر چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔ جگن ناتھ کے والد کھیت مزدور ہیں۔ بنگال کے مدارس میں اساتذہ 57 فیصد غیر مسلم ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال میں سرکاری مدارس کی تعداد 235 ہے، جبکہ غیر سرکاری مدارس کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ غیر سرکاری مدارس میں غیر مسلم بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے امتحان میں بیربھوم ضلع کے کھنداگرام دی ایس ہائی مدرسہ خے جگن ناتھ داس نے ریاسی سطح پر 760 نمبر حاصل کرکے چھٹا مقام پایا ہے۔

جگن ناتھ کے والد کھیت مزدوری کرتے ہیں۔ جگن ناتھ داس کا خاندان نہایت ہی غریب ہے۔ گھر میں والدین کے علاوہ ایک چھوٹا بھائی ہے۔

جگن ناتھ داس کے والدین کا اپنے بیٹے کو مدرسے میں پڑھانے کے بارے کہنا ہے کہ مدرسہ میں ہمارے بچے آسانی تعلیم حاصل کر لیتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں کہ دوسرے اسکول میں پڑھائیں اس کے علاوہ ان مدارس میں کسی طرح کا بھید بھاؤ نہیں کیا جاتا ہے۔

جگن ناتھ داس کے استاد شیخ معین الاسلام کا کہنا ہے کہ، 'جگن داس ایک سنجیدہ طلاب علم ہے۔ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت نیک ہے۔ ہمارے مدرسے میں 40 فیصد غیر مسلم بچے پڑھتے ہیں۔ یہاں پر ہندو مسلم بچے ایک ساتھ پڑھتے مذہبی روادری کی بہترین مثال ہے یہ مدرسہ جگن ناتھ نے ہمارے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔'

جگن ناتھ داس کا کہنا ہے کہ، 'اس شاندار کامیابی پر ان کے والدین کے علاوہ ان اسکول اور اساتذہ کا بھی اہم رول ہے۔ میرا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ میرے والد کھیت مزدور ہے۔ مدرسے میں تعلیم حاصل کرتے وقت مجھے کبھی کسی طرح کی پریشانی ہوئی نہ کبھی مزہبی بھید بھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ مدرسے میں پڑھنے ایک یہ بھی فائدہ ہوا عربی زبان بھی سیکھنے کا موقع ملا۔'

جگن ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ آگے سائنس پڑھنا چاہتا ہے۔اپنی کامیابی کے لئے اپنے اساتذہ اور مدرسہ کا شکر گزار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details