اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nomination For Municipal Elections in West Bengal: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ دفتر میں بلدیاتی انتخابات Municipal Elections in West Bengal کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

Nomination For Municipal Elections in West Bengal: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی
Nomination For Municipal Elections in West Bengal: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی

By

Published : Feb 9, 2022, 6:25 PM IST

مغربی بنگال میں 27 فروری کو ہونے والے 107 میونسپلٹیز کے انتخابات Municipal Elections in West Bengal کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ انتخابات کے مد نظر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے وارڈوں میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Nomination For Municipal Elections in West Bengal: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی

شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ دفتر میں 25 میونسپلٹیز کے وارڈوں میں بلدیاتی انتخابات Municipal Elections in West Bengal میں قسمت آزمانے والے ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں پارٹیوں کے ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر ایک سے سات کے امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی انتخابات Municipal Elections عام لوگوں کے لیے ہوتا ہے جو رہنما عوام کے پاس ہوتے ہیں، ان کی جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت انجام دینا ہی ان کا مقصد ہے اور اسی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگنے کے لئے ان کے دروازے تک جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Politics on Ticket Distribution in West Bengal: ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی سیاست نہیں ہوگی، ترنمول کانگریس رہنما کا انتباہ

بھاٹ پاڑہ اور گارولیا میونسپلٹی کے مختلف وارڈوں سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنماؤں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ وہیں دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ دفتر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران امیدواروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بدنظمی کے سبب امیدواروں کو دن بھر لائن میں کھڑا رہنا پڑا۔ Nomination For Municipal Elections in West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details