اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مغربی بنگال میں پرتشدد سیاست نہیں چل سکتا'

مغربی بنگال کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی سیاسی تشدد اور حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور کسی قسم کی سیاسی جھڑپوں میں یقین نہیں رکھتے۔

'مغربی بنگال میں پرتشدد سیاست نہیں چل سکتا'
'مغربی بنگال میں پرتشدد سیاست نہیں چل سکتا'

By

Published : Dec 11, 2020, 7:15 PM IST

مغربی بنگال کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پرتشدد سیاست اور جھڑپیں سیاست میں کامیابی کی ضمانت نہ تھی اور نہ مستقبل میں ہو سکتی ہے۔ گذشتہ روز جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ ہوا۔ جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے کیونکہ یہ ایک پر تشدد اور نفرت کی سیاست ہے جس پر یقین نہیں رکھا جا سکتا۔

بی جے پی کے قومی صدر کے علاوہ بھی کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ پر یہ حملہ ہوتا تو اس کی مذمت کی جاتی کیونکہ پرتشدد سیاست سے کسی کو بھی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔

مغربی بنگال میں پہلے اس قسم کی سیاست پہلے نہیں ہوتی تھی۔ ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد اس طرح کی سیاست شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔خفیہ سمجھوتے سے مغربی بنگال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ممتابنرجی اپنے بیان پر معافی مانگیں'

اس منصوبے کے تحت شمالی بنگال میں بی جے پی کے رہنما رہیں گے اور بنگال کے باقی حصے پر ترنمول کانگریس کی حکومت رہے گی۔ کانگریس پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی عوام کے درمیان رہ کر بی جے پی کی تحریک چلاتی ہیں لیکن ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمان اہم ایکٹ کے پاس کرنے کے دوران بی جے پی کی مخالفت کرنے کے بجائے پارلیمان سے واک آوٹ کر جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details