کولکاتا: اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم کی سربراہی میں ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کرسمس کوئی ریاستی تقریب نہیں ہے۔ کیک دینا چاہتے ہیں تو کچی آبادی میں جا کر تقسیم کریں۔ کیک تقسیم کرنے کا پروگرام 25 دسمبر کو جودھ پور پارک علاقے میں ہونے والا تھا۔ کلکتہ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 93 کی کونسلر موشومی داس کی پہل پر اس تقریب کا انعقاد کلب ڈیولپمنٹ کوآرڈینیٹنگ کونسل نے کیا تھا۔ میئر فرہاد کے علاوہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مالا رائے اور دیگر لیڈروں نے کچی آبادی کے لڑکوں اور لڑکیوں کو کیک دینے کی تقریب میں شرکت کرنی تھی۔ لیکن اس پر مقامی لوگوں میں سے کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 4فیصد اضافے کا ممتا بنرجی کا اعلان