کولکاتا:ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹاچاریہ کے وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے باوجود ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے جسٹس انیرودھ باسو کی ڈویژن بنچ نے بتایا کہ سپریم کورٹ اب اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ نتیجہ کے طور پر پالشی پارہ کے ترنمول ایم ایل اے کو فی الحال ای ڈی کی حراست میں رہنا پڑے گا۔ اس کیس کی اگلی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔NO Relief For TMC MLA Manik Bhattacharya From Supreme Court
مانک بھٹاچاریہ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا کہ ای ڈی نے جس طرح سے ان کے موکل کو گرفتار کیا وہ غیر قانونی تھا۔ مانک کی رہائی کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ذیابیطس کا مرض ہے اور حال ہی میں ان کا بائی پاس ہوا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ مانک کو صحت کی جانچ کرانے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مانک سے 10 اور 11 اکتوبر کو 24 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔