ترنمول کانگریس کے لئے یہ جیت اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ دو سیٹوں پر 21 برسوں بعد ترنمول کانگریس کو پہلی بار کامیابی ملی ہے. اس کے باوجود
نے پارٹی کے کارکنوں کو کسی طرح جان یا وجئے ریلی نہ نکالنے کی ہدایت دی ہے۔
مغربی بنگال کے کالیا گنج، کھڑگپور اور کریم پور اسمبلی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو ترنمول کانگریس نے بڑی طرح شکست دی ہے۔ نتائج آنے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کسی طرح کی ریلی نہ نکالنے کی ہدایت دی ہے ۔
پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی ہے کہ بہت ہی محدود طریقے سے خوشی کا اظہار کرنا ہے ۔ میں خود کالیا گنج، کھڑگپور اور کریم پور جاکر وہاں کے لوگوں کا اس جیت کے لئے شکریہ ادا کروں گی ۔