اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں: رکن اسمبلی شوکت ملا

ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ ریاست میں ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔

ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں: رکن اسمبلی شوکت ملا
ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں: رکن اسمبلی شوکت ملا

By

Published : Aug 24, 2021, 6:55 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ ریاست میں ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کے مواقع ملتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ ریاست میں ترقی کی دوڑ میں کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کی دھوم ہے، تمام لوگ اس سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: طالبان کے خلاف خواتین تنظیموں کا احتجاج

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو ریاست کے تمام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک برتا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جاتی ہے۔

تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد مغربی بنگال حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک گھر گھر حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ان کیمپوں کے انعقاد کا اصل مقصد عام لوگوں بالخصوص خواتین کو سرکاری دفاتر جانے کے بجائے گھر بیٹھے ان کے تمام کام اور مسائل کا حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details