مغربی بنگال حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو سازش کے تحت روکا جا سکتا ہے لیکن ترقیاتی کاموں کو انجام دینے والوں کو روکنا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسی کے بارے میں معلوم ہے، وہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ آج کل ریاست میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اسمبلی انتخابات 2021 میں کراری شکست کا نتیجہ ہے۔ بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے بنگال کے لوگوں کے بارے میں غلط اندازہ لگاکر انتخابی میدان میں اترے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور عام لوگوں کو روک نہیں سکتے ہیں۔