کولکاتا:مغربی بنگال میں کانگریس کے پردیش صدر ادھیر رنجن چودھری نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کو یکساں قرار دیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'اتر پردیش میں جس طرح سے جرائم کی وارداتیں پیش آرہی ہیں ٹھیک اسی طریقے سے مغربی بنگال میں پیش آرہی ہیں۔ دونوں ریاستوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ No Difference Between The Governments of Yogi And Mamata Says Adhir Ranjan Chowdhury
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے ہاتھرس اور اناؤ جیسی وارداتیں مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے ہاش کھالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ میں بھی پیش آئے ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے میں مغربی بنگال ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔