مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں ترنمول کانگریس کنوینر سومناتھ شیام نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجود سیاسی صورتحال پر بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں کی جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس بات کو واضح طور کہنا لازمی ہے کہ مغربی بنگال میں ہندو مسلم کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں ہندو مسلم کے نام پر سیاست نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔
بنگال میں مذہب کے نام پر ترقیاتی کام نہیں کیا جاتا: ترنمول کانگریس - urdu news
ترنمول کانگریس کے کنوینر سومناتھ شیام نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جم کر تنقید کی اور کہا کہ مذاہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو بنگال کی عوام پسند نہیں کرتی ہے۔
بنگال میں مذہب کے نام پر ترقیاتی کام نہیں کیا جاتا: ترنمول کانگریس
اقلیتی طبقے کی سکیورٹی ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں محفوظ: رکن اسمبلی رفیق الرحمان
سومناتھ شیام نے کہا کہ کانگریس لفٹ فرنٹ اور عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کے درمیان اتحاد سے ترنمول کانگریس پر ذرا سا بھی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 اسمبلی انتخابات میں بام کی وجہ سے رام کو کامیابی ملی تھی. اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔