مغربی بنگال میں درگاپوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کے فیصلے کو بحال ر کھنے پر وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ عام آدمی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں نہیں کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی عام آدمی ہوں عدالت کے فیصلے پر ردعمل نہیں کرسکتا ہوں۔
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہا کہ درگاپوجا بنگال کا سب سے اہم تہوار ہے تاہم اس مرتبہ ایسا کچھ بھی ہونے والا ہے جس سے بچوں کو خوش کیا جا سکے۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ بچے گزشتہ آٹھ مہینوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
ان کے بارے میں سوچ کر برا لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی لمبی مدت سے بچوں کو تفریح کا موقع نہیں ملا ہے۔