اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا: قربانی کے جانوروں کے بازار نہیں لگانے کا فیصلہ

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس بھی قربانی کے جانوروں کے بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

cattle market
cattle market

By

Published : Jul 9, 2021, 8:58 AM IST

کولکاتا میں سب سے بڑا جانوروں کا بازار نارکل ڈانگہ میں لگتا ہے اس کے علاوہ خضر اور زکریا اسٹریٹ میں بھی بازار لگتا ہے۔ جمعیت القریش نارکل ڈانگہ کی طرف سے پولس محکمہ کو تحریری طور پر اطلاع دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر عید قرباں کے موقع پر رواں برس تمام تاجروں نے مشترکہ طور پر جانوروں کا بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

cattle market

عید الضحی کے موقع پر ہرسال کولکاتا کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے بڑے پیمانے پر دور دراز سے لوگ آتے ہیں، کولکاتا میں خاص طور پر نارکل ڈانگہ اور خضر پور ہیشٹنگ میں جانوروں کا بڑا بازار لگتا ہے لیکن گذشتہ سال کورونا وائرس کے خطرات کے مد نظر قربانی کے جانوروں کا روایتی بازار نہیں لگایا گیا۔

اس سال بھی چونکہ حالات ابھی بھی سازگار نہیں ہوئے ہیں اس لئے قربانی کے جانوروں کے پیشے سے جڑے لوگوں کی تنطیم کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عام لوگوں کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سال بھی قربانی کے جانوروں کے لئے لگنے والے روایتی بازار کو منعقد نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پولس محکمہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

جانوروں کے کاروبار سے منسلک تنظیم جمعیت القریش نارکل ڈانگہ کے صدر محمد علی قریشی نے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں آخری جانوروں کا بازار لگا تھا، جس کے بعد 2020 میں بازار نہیں لگا اور رواں برس بھی ہم نے بارازا نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے چونکہ یہ تہوار صرف ہمارا نہیں ہے بلکہ ہمارے تمام براداران وطن کا ہے، اس تمام لوگوں کی اس وبائی بیماری سے تحفظ کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار بھی نارکل ڈانگہ میں ہم قربانی کے جانوروں کے لئے لگنے والے بازار کا انعقاد نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کولکاتا پولس کو ہماری تنظیم کی جانب سے تحریری طور پر اطلاع دے دی گئی ہے کہ نارکل ڈانگہ میں ہر سال قربانی کے جانوروں کے لئے لگنے والا بازار اس بار نہیں لگایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details