اردو

urdu

ETV Bharat / state

سو میٹر کے دائرے میں کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی: گورنر جگدیپ دھنکر - مرکزی فورسز کو ہر طرح کی آزادی

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو پُرامن اور خون خرابے کے بغیر کرانے کی بات ایک بار پھر دوہرائی ہے۔

no-bullying-within-100-meters-governor-jagdeep-dhankar
سو میٹر کے دائرے میں کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی:گورنر جگدیپ دھنک

By

Published : Dec 17, 2020, 2:40 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر کے دورے کے دوران کہا کہ مغربی بنگال کو پُرامن ریاست بنانا ہمارا پہلا مقصد ہے۔ ایک وقت تھا جب مغربی بنگال کا شمار ملک کی سب سے خوشحال ریاستوں میں ہوتا تھا لیکن بدلتے وقت کے ساتھ یہاں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور ریاست کی تعمیر کو چھوڑ کر وہ سب کچھ ہوا جو ایک ریاست کی تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل بنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کو ایک بار پھر ملک کی سب سے خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کی کوششیں تیز کرنی ہوگی۔ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں اب تک نہ جانے کتنے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقتدار پر قبضے کے لئے اس طرح کی رسہ کشی ایک مدت سے برابر جاری ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ سال 2021 مغربی بنگال کے لئے سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔ اس کے لئے میں آئینی عہدے پر رہتے ہوئے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کروں گا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر اسمبلی انتخابات کرانا ہماری انتظامیہ کا اولین مقصد ہے۔ ایک بار ریاست میں پرامن انتخابات منعقد ہو گئے تو یہاں سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ آج تک انتخابات کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ خوفناک خواب تھا، لیکن آگے اب ایسا بالکل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ تاریخی غلطیوں کو سدھارنے کا اب وقت آ گیا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق انتخابات کے دوران سو میٹر کے دائرے کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ اس اہم دائرے کو مرکزی فورسز کے حوالے کردینا ہوگا۔ انتخابات کے دن اس سو میٹر کے دائرے میں اب کسی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ یہاں مرکزی فورسز کو ہر طرح کی آزادی اور تمام اختیارات کے ساتھ تعینات کیا جائے گا تاکہ غنڈہ گردی کرنے والوں کو قابو میں کیا جا سکے۔

انہوں نے اپنی بات کو دوہراتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں، ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال بہت خراب ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ افسران کو ایمانداری سے فرائض انجام دینے کی ضرورت ہے۔ جس ریاست میں بھی نظم و نسق کی صورتِ حال خراب ہوتی ہے وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details