اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

لوک سبھا انتخابات سےقبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کےلئے آج دوپہر میں ریاستی سیکریٹریٹ میں بہار کے ویر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو نے ممتا بنرجی سے ملاقا ت کی ۔

نتیش کمار تیجسوی یادوکے ساتھ میٹنگ مثبت رہی
نتیش کمار تیجسوی یادوکے ساتھ میٹنگ مثبت رہی

By

Published : Apr 24, 2023, 7:44 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان دونوں لیڈروں سے ملاقات مثبت رہی،امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نتیش کمار کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پٹنہ میں ایک احتجاجی جلسہ انعقاد کرنے کی تجویز دی۔نتیش کمار آں جہانی جے پرکاش نارائن کی تربیت میں سیاسی منزلیں طے کی ہیں ۔جے پرکاش احتجاجی سیاست کےلئے اہم ہیں ، ہم میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم سب ایک ہیں ۔

ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جو ہیرو بن رہی ہے اس کو زیر بننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بی جے پی نے تمام وفاقی ادارے کو کمزور کردیا ہے ، نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے۔ہم ان تمام مسائل پر اتحاد و اتفاق قائم کرکے کام کرنے کو تیار ہیں ۔

وزیرا علیٰ نتیش کمار گزشتہ کئی مہینوں سے اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس سے قبل انہوں نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیرا علیٰ اروند کجری وال سے ملاقات کی تھی ۔نتیش کمار نے ممتا بنرجی سے ملاقات کو مثبت قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:Nitish Mamata Meeting نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

ممتا بنرجی راہل گاندھی کی تنقید کرتی رہی ہیں ۔مگر ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد ممتا بنرجی کے رویے میں نرمی آئی ہے ۔اس سے قبل ممتا بنرجی نے تمل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے اسٹالن سے ملاقات کی تھی ۔تمل ناڈو کے گورنر اور اسٹالن کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ممتا بنرجی نے اس معاملے میں اسٹالن کی ٹوئیٹ کی تھی۔اس تناظر میں ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے درمیان ملاقات کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details