اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2022, 12:15 PM IST

ETV Bharat / state

Nigeria's Abiola Dauda بھارت کی سرزمین پرابوالا داودا کامیاب ہوں گے؟

محمڈن اسپورٹنگ کے نئے غیرملکی فٹبالرابوالا داؤدا بھارت کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد مشق شروع کر دی۔پریکٹس کے پہلے دن میدان میں اترنے کے ساتھ ایشیائی فٹبال میچ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بات کہی۔Nigerian Goal Machine Abiola Dauda

Nigerian Goal Machine Abiola Dauda
Nigerian Goal Machine Abiola Dauda

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نایئجریا کے تجربہ کار فٹبالرابوالا داؤدا کا محمڈن اسپورٹنگ کے عہدیداران اور شیدائیوں نے گلدستہ دے کر والہانہ استقبال کیا۔Nigerian Goal Machine Abiola Dauda Will Success In Indian Soil ? ابوالا داؤدا نے طویل سفر کرنے کے باوجود ابوالا داؤدا بھارت میں اپنے پہلے ہی دن مشق کے ارادے سے میدان میں اتر گئے اور گیند کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی۔ تجربہ کار فٹبالرابوالا داؤدا پریکٹس کے پہلے ہی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کی۔

پریکٹس سیشن کے بعد ابوالا داؤدا نے کہا کہ وہ بھارتی فٹبال سے پوری طرح سے ناواقف ہیں۔انہوں نے اپنی ساری زندگی افریقی اور یوروپی ممالک کے کلبوں میں فٹبال کھیلا ہے۔وہ پہلی مرتبہ کسی ایشیائی ملک کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک،کلب نیا ہو سکتا ہے لیکن فٹبال اور فٹبال کے میدان ہیں۔یوٹیوب چینل میں محمڈن اسپورٹنگ کے میچز دیکھے ہیں۔کلب کے شیدائیوں کی ریکارڈتعداد ہے۔شیدائیوں کو اپنے کلب سے بڑی امید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Durand Cup 2022 راجستھان یونائیٹیڈ ڈورنڈ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی، موہن بگان باہر

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔وہ ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ جس ٹیم کے شیدائیوں کی جتنی تعدادِ ہوتی ان کو اتنی ہی زیادہ امید ہوتی ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم ڈورنڈ کپ2022 کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔9 ستمبر کو کوارٹر فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ کا کیرالہ بلاسٹرز سے مقابلہ ہوگا۔اس میچ میں فاتح ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details