اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Arrests Businessman from Kolkata: ماؤنوازوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں کولکاتا سے تاجر گرفتار - ماؤنوازوں کو مدد فراہم کے الزام میں تاجر کولکاتا سے گرفتار

شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک علاقے سے قومی جانچ ایجنسی National Investigation Agency نے ماؤنوازوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں کولکاتا سے تاجر گرفتار کیا ہے Businessman Arrested from Kolkata۔

ماؤنوازوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں کولکاتا سے تاجر گرفتار

By

Published : Jan 19, 2022, 3:18 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک علاقے سے قومی جانچ ایجنسی National Investigation Agency نے ماؤنوازوں کی مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں کولکاتا سے تاجر گرفتار کیا ہے Businessman Arrested from Kolkata۔


ذرائع کے مطابق قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی ایک ٹیم نے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر تھانہ کے تحت سالٹ لیک علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک بزنس مین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بزنس مین کی شناخت مہیش اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔ جس کا تعلق جھارکھنڈ سے بتایا جارہا ہے جو کاروبار کے سلسلے میں سالٹ لیک میں رہتا ہے۔


این آئی اے National Investigation Agency کے مطابق مہیش اگروال نام کے تاجر پر جھارکھنڈ میں ماؤنوازوں کی کئی طرح سے مدد کرنے کا الزام ہے جس میں مالی معاونت بھی شامل ہے۔


انہوں نے کہا کہ تاجر مہیش اگروال کے ساتھ ساتھ ان کے دو بھائیوں کی بھی تلاش ہے جن پر بھی ماؤنوازوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی تھی، لیکن اس معاملے کو قومی جانچ ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


این آئی اے کی ٹیم گرفتار بزنس مین کو سیالدہ میں واقع بنکشال کورٹ میں پیش کی جہاں انہیں ٹرانزٹ ریمانڈ میں جھارکھنڈ بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details