کولکاتا: این آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام منتاج علی عرف رنٹو ہے۔ منتاج پر بیر بھوم کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر الیکٹرانک ڈیٹونیٹر سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) ذرائع کے مطابق، 29 جون 2022 کی دیر رات بیر بھوم کے محمد بازار میں ایک ایس یو وی کی تلاشی لینے کے بعد تقریبا18,000لیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سب سے پہلے ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی۔ بعد میں 20 ستمبر 2022 کو تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی۔این آئی اے ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ڈیٹونیٹر جدید ترین ڈیٹونیٹر ہیں۔ اس ڈیٹونیٹر کو پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اس جدید ترین بم ڈیٹونیٹر کی مدد سے کب اور کیسے دھماکہ کرنا ہے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔فی الحال این آئی اے ملزم منتاج علی کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔ این آئی اے کے مطابق اس پورے معاملے میں ایک بڑا گینگ ملوث ہوسکتاہے۔