گارولیا جامع مسجد کے تعمیراتی کاموں کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن کے گارولیا ٹاؤن میں واقع تاریخی جامع مسجد شہر کے کئی تاریخی واقعات کی گواہ ہے ۔یہ گارولیا کی واحد جامع مسجد ہے۔گارولیا کے باشعور مصلیان نے تین سال کے لئے مسجد کی باگ ڈور کی ذمہ داری نئی کمیٹی کے حوالے کر دی ہے جس میں بیشتر اراکین نوجوان ہیں۔ ذمہ داران اور تجربہ کار افراد نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
مصلیان میں سے ایک احمد ندیم نے تین سال کے لئے نو منتخب مسجد کمیٹی کے سلسلے میں کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل نئی کمیٹی مسجد اور مسلم معاشرے کی ترقی چاہتی ہے۔ اسی نیک نیتی کے تحت آج ہم مسجد کی تیسری منزل کی ڈھلائی کے لئے چندہ وصولی کا کام کر رہے ہیں۔گارولیا کی برسوں سے مسجد کمیٹی کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔
انہوں نے کہاکہ وہ ایک عام آدمی ہیں لیکن قوم و ملت کی ہر ممکن ترقی چاہتے ہیں۔یہ مسجد عوام کی ہے اور مصلیان کی جانب سے منتخب کردہ نئی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین مسجد کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔اس وقت عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ہم بہتر سے بہتر کام کرسکے ۔
یہ بھی پڑھیں:NBU Indian Army to Join Hands بنگال کی یونیورسٹی اور فوج کی جانب سے بھارت۔چین سرحد پر تحقیق کی جائے گی
اظہار ماسٹر نامی ایک مقامی باشندہ نے کہاکہ گارولیا جامع مسجد تاریخی اہمیت کے حامل ہے۔ تقریبا 80 تا 90 برس پرانی مسجد ٹاون کی واحد جامع مسجد ہے۔نوجوانوں پر مشتمل نومنتخب کمیٹی مسجد کے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کی ذمہ داری اٹھائی ہے جو قابل ستائش ہے۔ امید کرتے ہیں کہ نوجوانوں پر مشتمل کمیٹی مستقبل میں اور بہتر کام کرے گی۔اس موقع پر ماسٹر شاہد اختر،ماسٹر شکیل،عارف بھائی،شہنواز سمیت دیگر اراکین مسجد کمیٹی چندہ وصولی پروگرام میں پش پش رہے۔