اردو

urdu

ETV Bharat / state

Governor CV Anand Bose مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے پرعزم - اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے پرعزم

جگدیپ دھنکھر کے نائب صدر جہوریہ منتخب ہونے کے بعد مغربی بنگال کو مستقل گورنر مل گیا ہے۔مرکزی حکومت نے ریاست کے نئے گورنر کیلئے سابق آئی اے ایس آفیسر سی وی آنند بوس کو اس عہدہ کیلئے تقرر کیا ہے۔گرچہ ان کی نام کا حصہ بوس ہے مگر وہ بنگالی نہیں ہیں۔جنوبی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں نیتا جی سبھاس چندر بوس کے نام پر بوس رکھنے کا رواج ہے۔Governor CV Anand Bose

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے پرعزم
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے پرعزم

By

Published : Nov 18, 2022, 7:39 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے نومنتخب گورنر سی وی آنند بوس نے گورنر کے عہدہ تقرری ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہ کر کام کریں گے اور ایک منتخب حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم رکھیں گے۔Newly Appointed West Bengal Governor CV Anand Bose Hopeful To Fulfill His Duty

ذرائع کے مطابق سی وی آنند بوس کے والد آزادی پسند تھے۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تحریک سے متاثر ہوکر انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کے آخر میں بوس رکھا ہے۔بی جے پی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری نے حال ہی میں صدر دروپدی مرمو کے بارے میں ترنمول لیڈر اور ریاستی وزیر اکھل گیری کے تبصروں کے بعد ریاست کے کارگزار گورنر لا گنیشن کے کردار پر سوال اٹھایا تھا۔ اس کے بعد ہی مستقل گورنر کی تقرری ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے سی وی آنند بوس کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔بدھ کی رات راشٹرپتی بھون سے ریاست کے نئے مستقل گورنر کے نام کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیاکہ سی وی آنند بوس کو مغربی بنگال کا مستقل گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکم اس دن سے نافذ العمل ہو جائے گا جس دن وہ چارج سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:New Governor of West Bengal ڈاکٹر آنند بوس مغربی بنگال کے نئے گورنر مقرر

بوس سابق آئی اے ایس افسر ہیں اور حال ہی میں میگھالیہ حکومت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2 جنوری 1951 میں وہ کیرالہ کے کوٹائم میں پیدا ہوئے۔ سابق گورنر جگدیپ دھنکھر کے نائب صدر بننے کے بعد لا گنیش نے مغربی بنگال کے عبوری گورنر کا عہدہ سنبھالا۔ ان کے بارے میں بی جے پی میں عدم اطمینان تھا۔ حال ہی میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بھی گنیشن کے خلاف شکایت کی تھی۔ دوسری طرف، گنیشن نے گزشتہ چند دنوں میں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے ہیں۔ وہ کالی پوجا پر ممتا کے گھر گئے تھے۔Newly Appointed West Bengal Governor CV Anand Bose Hopeful To Fulfill His Duty

ABOUT THE AUTHOR

...view details