اردو

urdu

' این ڈی اے کے پاس گورکھا لینڈ مسئلے کا حل ہے'

مغربی بنگال میں ان دنوں گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ سرخیوں میں ہیں.

By

Published : Oct 23, 2020, 10:36 PM IST

Published : Oct 23, 2020, 10:36 PM IST

' این ڈی اے کے پاس گورکھا لینڈ مسئلے کا حل ہے'
' این ڈی اے کے پاس گورکھا لینڈ مسئلے کا حل ہے'

بی جے پی کے رہنما سپن داس گپتا کا کہنا ہے این ڈی اے کے پاس گورکھا لینڈ کے مسئلے کا حل ہے لیکن ویمل گورنگ ترنمول کانگریس کے ساتھ مل کر سب خراب کردیا.

مغربی بنگال میں ان دنوں گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ سرخیوں میں ہیں.

بی جے پی سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں ویمل گورنگ کے کولکاتا آنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں.

بی جے پی کے رہنما سپن داس گپتا نے کہا کہ این ڈی اے کے پاس گورکھالینڈ کو بنگال میں رکھ کر اس کے مسائل کا حل ہے.

انہوں نے کہا کہ لیکن ویمل گورنگ کے این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ کر ترنمول کانگریس سے اتحاد کرنے کے سبب ختم ہو گیا

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ویمل گورنگ کو کیا لگتا ہے. ممتا بنرجی گورکھالینڈ کو علیحدہ کردیں گی. ایسا کبھی ہونے نہیں دیا جائے گا.

سپن داس گپتا کے مطابق این ڈی اے بنگال کو
تقسیم ہونے سے بچایا ہے۹.ہماری کوشش تھی کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلے کا حل نکالا جائے.

ویمل گورنگ کو کیا لگتا ہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے ترنمول کانگریس سے ہاتھ ملانے دارجلنگ سے بی جے پی کا خاتمہ ہو جائے گا ایسا ہرگز نہیں ہوگا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز سالٹ لیک میں ویمل گورنگ نے گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کے دوران این ڈی آے چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا تھا.

اس کے بعد سے ہی بنگال میں دارجلنگ کی سیاست گرما گئی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details