سلی گوڑی: ریل کے بعد اب مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کو سڑک سے جوڑ نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نارتھ بنگال بس ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے سلی گوڑی اور ڈھاکہ کے درمیان بس خدمات کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان بس خدمات بحال ہونے سے دونوں کاروباریوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملنے کا امکان ہے۔ پہلے ہی ریاست مغربی بنگال نے مرکز کے ذریعہ بنگلہ دیش حکومت کو بس خدمات کی اجازت نامے کے لئے خط بھیج دیا ہے۔ این بی ایس ٹی سی کے چیئرمین پارتھا پرتیم رائے نے کہا کہ اجازت ملنے پر کام میں تیزی لائی جائے گی۔ اس سے پہلے NBSTC نے ہندوستان-نیپال بس سروس شروع کی تھی۔ اسے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مانگ اتنی زیادہ ہے کہ اب سیاحت کے شعبے نے بسوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بس سروس سلی گوڑی ٹینزنگ نورگے بس ٹرمینس سے کھٹمنڈو ،پانی ٹانکی ، کوکراجھار چل رہی ہے۔ اب اے این بی ایس ٹی سی سلی گڑی سے ڈھاکہ تک بس سروس شروع کرنے کی پہل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت-بنگلہ دیش بس سروس کو بھارت-نیپال بس سروس کی طرح چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ بس سلی گوڑی سے متصل پھول باڑی سرحد سے چلائی جائے گی۔