کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 22 جنوری کو آہنگی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن وہ کالی گھاٹ سے پارک سرکس تک مارچ کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول سپریمو پارک سرکس میں ایک عوامی میٹنگ بھی کریں گی۔
مغربی بنگال اسمبلی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ22 تاریخ کو یکجہتی مارچ میں اگر کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو کیا ریاستی حکومت اس کی ذمہ داری قبول کرے گی؟ کیوں 22 تاریخ کا انتخاب کیا جا رہا ہے؟ .22 جنوری کے بجائے کسی دوسرے دن بھی جلوس و جلسے کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔