مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کی مخلتف کمیٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیر مین کے طور پر مکل رائے کو اسپیکر بمان بنرجی نے منتخب کیا ہے جس پر بی جے پی کی طرف سے اعتراض کیا گیا ہے۔دوسری جانب 41 کمیٹیوں میں خگہ نہ ملنے پر آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔بالآخر آج ان کو اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا گیا ہے۔
ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے نوشاد صدیقی کو ارکان اسمبلی کے علاقے کی ترقیاتی پروجیکٹ کمیٹی کا چئیرمین نامزد کیا ہے۔جمعہ کے روز اسپیکر کی جانب سے مکل رائے، جو ابھی بھی بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں، کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنائے جانے پر بی جے پی کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا تھا۔ترنمول کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے مکمل طور پر اسپیکر کا ہے اس میں حکومت کا کوئی دخل نہیں ہے۔
نوشاد صدیقی کو ارکان اسمبلی کے علاقے کے لئے ترقی کے لئے جو فنڈ دیا جاتا ہے اس کے اخراجات کی دیکھ کرنے والی کمیٹی کے چئیر مین نوشاد صدیقی کو بنایا گیا ہے۔