مالدہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال بھی ان دنوں شدید گرمی اور لو سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ بنگال کے مختلف اضلاع میں لوگ بارش کے لیے الگ الگ ٹوٹکے کی آزمائش کر رہے ہیں۔ بنگال میں بارش کے لیے مینڈک کی شادی یا کوچ بہار کے آرٹسٹ عباس الدین احمد کا گانا 'اللہ میگھ دے' پانی دے گایا جاتا ہے۔ اسی درمیان بہت سے لوگ بارش کے لیے دعا اور عبادت میں بھی مصروف ہیں۔ مالدہ کے سب ڈویژن چنچل کے ہزاروں عقیدت مندوں نے دھوپ میں کھڑے ہو کر خالی میدان میں نماز استسقاء پڑھی اور بارش کے لیے دعا مانگی۔
مالدہ کے ہریش چندر پور اور چنچل کے بی ڈی کالج گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ بارش کے لیے خصوصی نماز پڑھی اور دعائیں مانگی۔ اس نماز میں کٹوا، رحمت پور، بھوانی پور، کبل خانی اور دیبی گنج سمیت کئی گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی۔ قونیہ میں واقع پرائیوٹ مدرسہ کے استاد مولانا سکندر علی نے اس موقع پر فرمایا کہ ہمارے گناہ بڑھ گئے ہوں گے۔ تو اللہ نے بارش روک دی ہے۔ ہمیں صحیح راہ پر لانے کے لئے اللہ ہم سے امتحان لے رہے ہیں۔