ایمانداری اور ایماندار کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، ایماندار شخص کی ایمانداری کا ثبوت بھی مشکل دور میں ہی مل جاتا ہے جہاں عام لوگوں کو ثابت کرنا ناممکن ہو جاتا ہے، مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے نل ہٹی تھانہ علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شریف الشیخ نے راستے پر ملنے والی رقم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ Honesty Example in West Bengal
Honesty Example: شریف الشیخ کو ایمانداری پر انعام - ایمانداری پر انعام
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے نل ہٹی تھانے کی پولیس نے شریف الشیخ نام کے ایک نوجوان کو اس کی ایمانداری پر انعام سے نوازا۔ Honesty Example in West Bengal
![Honesty Example: شریف الشیخ کو ایمانداری پر انعام ایمانداری کا انعام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15503301-640-15503301-1654677305609.jpg)
نل ہٹی تھانے کے ڈیوٹی آفیسر شریف کی اس ایمانداری پر بہت خوش ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے انعام سے نوازا۔ نل ہٹی پولیس انتظامیہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے آج کے دور میں بھی اتنے ایماندار لوگ ہوتے ہیں۔ شریف الشیخ واقعی شریف ہیں جنہوں نے اتنی بڑی رقم (ایک لاکھ 80 ہزار روپے) پولیس کے حوالے کردیئے اور ایمانداری کی مثال پیش کی۔ اس تعلق سے شریف الشیخ نے کہا کہ وہ اے ٹی ایم سے روپے نکالنے کے لئے گئے تھے کہ راستے میں ایک بیگ ملا جس میں یہ رقم تھی اور انہوں نے اس رقم کو اس کے اصل مالک تک پنچانے کے لیے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔