ریاست مغربی مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چوبیس پرگنا کے میونسپل کونسلر منیش شکلا کو اتوار کے روز ٹیٹا گڑھ جاتے وقت راستے میں موٹر سائیکل سوار کچھ شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، اس تعلق سے سی آئی ڈی نے ٹیٹا گڑھ روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کھنگالنے کے بعد کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی اور تین افراد کو گرفتار بھی کیا۔
اپنے میونسپل کونسلر و دیگر کارکنان کے قتل کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بنگال میں 'نبنا چلو مارچ' نکالا۔ ریلی کے دوران کولکاتا پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے مابین جم کر تشدد دیکھا گیا۔ کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے سختی بھی کی۔ ان پر ڈنڈے بھی برسائے اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس کے باعث کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے کئی مقامات پر آتشزنی بھی کی اور کئی گاڑیوں کو ٹائر جلائے۔ انہوں نے سڑکوں پر لگے ہورڈنگ اور بینرز بھی جلائے۔ توڑ پھوڑ کی اور سڑکوں پر جم کر تشدد کیا۔
میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دفتر کی جانب بڑھنے لگے تھے جس کے سبب اس مقام پر بھاری پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔
آپ کو بتادیں کہ' بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نکالے گئے اس مارچ کا اصل مقصد ریاست میں مسلسل بی جے پی رہنما اور کارکنان کا قتل کے خلاف احتجاج کرنا ہے اس ریلی کو' نبنا چلو ' مارچ کا نام دیا گیا ہے۔