مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹر کی دوری پر بانس درونی تھانہ علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے ماڈل کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد کی گئی ہے۔ فلیٹ سے ماڈل کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل کی شناخت پوجا سرکار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ شمالی 24 پرگنہ کے گائی گھاٹا تھانہ علاقے کی رہنے والی ہیں۔ Mysterious Death of a Model in Kolkata
Mysterious Death of a Model in Kolkata: جنوبی کولکاتا میں ایک ماڈل کی پراسرار موت
جنوبی کولکاتا کے بانس درونی تھانہ علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے ایک ماڈل کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آنے سے سنسنی پھیل گئی۔ Mysterious Death of a Model in Kolkata
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ مہینوں سے بانس درونی تھانہ کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اپنے مرد دوست کے ساتھ کرائے پر فلیٹ لے کر رہتی تھی۔پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ماڈل کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پڑوسیوں نے کہا کہ ماڈل پوجا سرکار کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے ہیں وہ اکثر و بیشتر دیر رات اپنے دوستوں کے ساتھ اپارٹمنٹ میں آتی تھی ان کے گھر میں دوستوں کا آنا جانا عام تھا۔