مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے توپسیا میں انتخابی مہم Election campaign کے دوران جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فیض احمد خان نے مسلمانوں کو سیاسی شعور پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔
توپسیا کے کوہ نور مارکیٹ کے قریب سیاسی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فیض احمد خان نے کہا کہ مسلمانوں نے سیاسی سرگرمیوں سے دوری بنا کر بہت بڑی غلطی کر دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار کا کہنا ہے کہ بیشتر تعلیم یافتہ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی ہیں،کاروباری ہیں، نوکری پیشہ ہیں۔ انہیں سیاست سے کیا لینا دینا۔ یہ ایک منفی سوچ ہے۔ اسے بدلنے کی ضرورت ہے Need to change negative thinking۔
انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے سیاست میں اقلیتی طبقے کے نمائندوں کا فقدان ہے۔ اسے پر کام نہیں کیا گیا تو ماضی کی طرح مستقبل میں بھی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔