کولکاتا:کولکاتا کے راجا بازار ہیومن کئیر ٹرسٹ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر نئے پرانے کپڑے، ترپال دوائیں اور کھانے پینے کی چیزیں آسام بھیجی گئیں۔ Relief for Assam Flood Victims۔ ہیومن کئیر ٹرسٹ نے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ایک طرف ہم تہوار منانے رہے ہیں تو دوسری جانب آسام میں ہمارے ہم وطن مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ایسے میں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے'۔
ریاست آسام میں سیلاب نے تباہی مچا رکھا ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور ان کے پاس کھانے پینے کی چیزیں، پہننے کے لیے کپڑے اور ضروری دوائیں بھی نہیں ہیں۔ سیلاب کی تباہی سے پریشان ان لوگوں کی مدد کے لیے کئی تنظیمیں آگے آئی ہیں۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے راجا بازار بازار کے مسلمانوں نے بھی اس موقع پر بڑے پیمانے پر آسام کے متاثرین کے لیے کولکاتا سے راحت کا سامان بھیج کر انسانیت کا ثبوت پیش کیا۔ Relief for Assam Flood Victims
کولکاتا کے راجابازار کی ایک فلاحی تنظیم ہیومن کئیر ٹرسٹ کی قیادت میں برے پیمانے پر ایک ہفتے کی مہم کے دوران آسام متاثرین کے لیے سامان اکٹھا کیا گیا۔ پورے کولکاتا کے لوگوں نے راحت کے سامان کے لیے تعاون کیا۔ بڑے پیمانے پر لوگوں نے نئے پرانے کپڑے، کھانےپینے کے سامان، دوائیں ترپال و نقد روپے بھی اپنے آسامی بھائیوں کے لیے دیا۔ کئی روز تک راجابازار میں کیمپ لگاکر راحت کا سامان اکٹھا کیا گیا۔'