اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Girls Drowned ندی میں ڈوبنے سے تین لڑکیوں کی موت

مرشدآباد کے رگھوناتھ پور تھانے کے تحت سدھرپورگھاٹ کے کنارے نہانے کے دوران تین لڑکیاں پانی کے تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئیں۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ three Girls drowned

By

Published : Sep 29, 2022, 3:18 PM IST

غسل کے دوران تین بچیاں ندی میں ڈوب کر ہلاک
غسل کے دوران تین بچیاں ندی میں ڈوب کر ہلاک

مرشدآباد:مغربی بنگال کے مرشدآباد کے رگھوناتھ پور تھانے کے تحت سدھرپورعلاقے میں واقع گھاٹ پر تین لڑکیاں نہانے کے لئے ندی میں اتری تھیں۔ تینوں لڑکیاں پانی کی تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گئیں۔three Girls drowned In Ganges While Bathing AT Murshidabad

دیکھتے ہی دیکھتے تین لڑکیاں ندی میں غرقاب ہوگئیں۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع رگھوناتھ پور تھانے کی پولیس کودی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران فائر بریگیڈ اور غوطہ خوروں کو اس کی اطلاع دی۔ ندی میں غرق ہونے والی لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

رگھوناتھ پور تھانے کی پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پانچ لڑکے اور لڑکیاں ندی میں نہانے کے اترے تھے۔ پانی کی تیز بہاو کی زد میں آنے کے بعد تمام بچے ڈوبنے لگے۔ دو لڑکے کسی طرح پانی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو ئے لیکن تین لڑکیاں ڈوب گئیں۔

پولیس نے مزید کہا کہ ندی میں ڈوبنے والی لڑکیوں کی شناخت شہناز خاتون (نو سال)،حبیبہ خاتون (آٹھ سال) اور سمیرا خاتون (7سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی لڑکیاں ایک ہی محلے کی رہنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:PFI's Social Media Accounts Closed پی ایف آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا

یکے بعد تین لڑکیوں کی ندی میں ڈوبنے سے موت کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گھاٹ کے قریب سیکیورٹی انتظامات ہونی چاہئے ۔ان کی مدد سے اس طرح کے واقعے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔three Girls drowned In Ganges While Bathing AT Murshidabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details